پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی 39 شرائط کیساتھ اجازت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی جلسے کی 39 شرائط کے ساتھ اجازت دے دی، جس کا این او سی بھی جاری کر دیا۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہو گا، جلسے میں ریاست کے خلاف نعرے یا تقریر کی اجازت نہیں ہو گی۔
اسلام آباد کی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جلسے کی سیکیورٹی کی ذمے داری تحریکِ انصاف پر عائد ہو گی، کسی قسم کی ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہو گی، سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔

Recent Posts

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

20 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

23 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

36 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

43 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

49 mins ago

آئی پی پیز کو ٹیرف دینے میں ٹیکنالوجی اسٹڈی کی گئی نہ کوئی ٹیسٹ ، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

پانچ آئی پی پیز کا معاہدہ ختم، 18 سے بات چیت جاری ہے، اس کے…

51 mins ago