انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پر آنسوگیس شیلنگ، لاٹھی چارج اورتشدد حکومتی دہشت گردی ہے . ینگ ڈاکٹرز پرڈنڈاماری حکومتی سرپرستی میں عمران خان کے ہدایات پر شیخ رشید کی نگرانی میں ہورہی ہے . انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم گرفتارڈاکٹرزکی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے . مولانا حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ حکومت ٹی ٹی پی سے تو مذاکرت کرنے کیلئے تیار ہے مگراپنے بچوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے نہیں . پی ڈی ایم ینگ ڈاکٹرز کی جائزاورقانونی مطالبات ان کے ساتھ ہے . انہوں نے پینڈورا پیپرز پر ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم سے اپنی چور کابینہ کو تحلیل کرے، وزیراعظم عمران خان کے قریبی لوگوں کی آف شور کمپنیوں میں نام آنا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جماعت میں چور ہیں تحریک انصاف کی کابینہ میں چور ہے دراصل یہ حکومت ہی آف شور ہے، اس حکومت کی جانب سے پاکستان میں کرپشن فری پاکستان اور احتساب کے نعرے کھوکھلے ہیں . انہوں نے کہا کہ پوچھنا چاہتے ہیں خہ کیا وزیر اعظم اپنے لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے؟ چور وزیراعظم اپنی کابینہ کے ممبران کے خلاف کیا احتساب کرے گا؟ . انہوں نے کہاکہ حکومت بتائے چینی چوروں اور آٹا چوروں کے خلاف کیا کیا گیا، بجٹ کے وقت چینی چوروں کو خود وزیراعظم نے این آر او دیا تھا . پینڈورا میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، مونس الٰہی، سینیٹر فیصل واوڈا، علیم خان کے نام شامل ہیں . بدنام زمانہ کابینہ ممبران کے استعفیٰ ابھی تک کیوں نہیں آئے؟ . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ایم سی کے باہر این ایل سی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ان کا جمہوری اور آئینی حق ہے، ڈاکٹرز کے پرامن احتجاج پر آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور تشدد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دراصل ینگ ڈاکٹرز پر تشدد اور ڈنڈا ماری شیخ رشید کی ہدایت پر عمران خان کی سرپرستی کی گئی . اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ایم سی کے کے باہر این ایل سی کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ان کا جمہوری اورآئینی حق ہے .
متعلقہ خبریں