پی ایم سی کے باہر این ایل سی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ان کا آئینی حق ہے،مولانا حافظ حمد اللہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ایم سی کے باہر این ایل سی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ان کا جمہوری اور آئینی حق ہے، ڈاکٹرز کے پرامن احتجاج پر آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور تشدد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دراصل ینگ ڈاکٹرز پر تشدد اور ڈنڈا ماری شیخ رشید کی ہدایت پر عمران خان کی سرپرستی کی گئی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ایم سی کے کے باہر این ایل سی کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ان کا جمہوری اورآئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پر آنسوگیس شیلنگ، لاٹھی چارج اورتشدد حکومتی دہشت گردی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز پرڈنڈاماری حکومتی سرپرستی میں عمران خان کے ہدایات پر شیخ رشید کی نگرانی میں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم گرفتارڈاکٹرزکی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ مولانا حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ حکومت ٹی ٹی پی سے تو مذاکرت کرنے کیلئے تیار ہے مگراپنے بچوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے نہیں۔ پی ڈی ایم ینگ ڈاکٹرز کی جائزاورقانونی مطالبات ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے پینڈورا پیپرز پر ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم سے اپنی چور کابینہ کو تحلیل کرے، وزیراعظم عمران خان کے قریبی لوگوں کی آف شور کمپنیوں میں نام آنا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جماعت میں چور ہیں تحریک انصاف کی کابینہ میں چور ہے دراصل یہ حکومت ہی آف شور ہے، اس حکومت کی جانب سے پاکستان میں کرپشن فری پاکستان اور احتساب کے نعرے کھوکھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوچھنا چاہتے ہیں خہ کیا وزیر اعظم اپنے لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے؟ چور وزیراعظم اپنی کابینہ کے ممبران کے خلاف کیا احتساب کرے گا؟۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بتائے چینی چوروں اور آٹا چوروں کے خلاف کیا کیا گیا، بجٹ کے وقت چینی چوروں کو خود وزیراعظم نے این آر او دیا تھا۔ پینڈورا میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، مونس الٰہی، سینیٹر فیصل واوڈا، علیم خان کے نام شامل ہیں۔ بدنام زمانہ کابینہ ممبران کے استعفیٰ ابھی تک کیوں نہیں آئے؟

Recent Posts

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

12 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

24 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

36 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

48 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

56 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

1 hour ago