آئرلینڈ،سمی دین بلوچ نے فرنٹ لائن ڈیفینڈرز ایوارڈ 2024 اپنے نام کر لیا


ڈبلن (قدرت روزنامہ)آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں بلوچ حقوق کارکن سمی دین بلوچ نے ایشیا اور پیسفک ریجن کے لیے فرنٹ لائن ڈیفینڈرز ایوارڈ 2024 اپنے نام کر لیا۔فرنٹ لائن ڈیفنڈرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایلن گلاسگو نے کہا کہ “ہمیں دنیا کے بہت سے حصوں میں انسانی حقوق کے خلاف کام کرنے والی منفی قوتوں کا سامنا ہے ، جس کے باعث یہ امید کم ہو جاتی ہے کہ ایک بہتر دنیا بھی ممکن ہے۔لیکن انسانی حقوق کے ان دلیر محافظوں نے اس فتنے کو ٹھکرا کرہماری امیدوں کو زندہ رکھا ہے۔ وہ مجرموں کو ‘نہ کہتے ہیں اور مزاحمت کوہاں کہنے کا جگر رکھتے ہیں،وہ جانتے ہیں کہ ایک منصفانہ، زیادہ مساوی، حقوق کا احترام کرنے والی دنیا لڑنے کے قابل ہے۔
ایوارڈز حاصل کرنے والوں نے ٹرنیٹی کالج ڈبلن میں ایک تقریب میں ایوارڈ وصول کیا، جس میں غیر ملکی سفارت کاروں اور آئرش حکومت، سول سوسائٹی اور میڈیا تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ایوارڈ کے لیے آئرش پارلیمانی سرپرستوں نے بھی شرکت کی ۔یاد رہے کہ سمی دین بلوچ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران کے مشکے سے تعلق رکھنے والی ایک بلوچ خاتون انسانی حقوق کی محافظ ہے۔ وہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کی جنرل سیکرٹری ہیں، جو کہ ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے متاثرین اور لواحقین کی نمائندگی اور حمایت کرتی ہے۔ جون 2009 میں، 10 سال کی عمر میں، سمیع کے والد، ڈاکٹر دین محمد بلوچ کو خضدار، بلوچستان سے لاپتہ کر دیا گیا۔ اس نے اپنے والد کی رہائی کے لیے مسلسل مہم کا آغاز کیا ، جس کی وجہ سے وہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک توانا آواز بن کر ابری۔

Recent Posts

مصطفیٰ کمال کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاری ایکسپریس وے بارے تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف سے سینئر ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے ٹیلیفونک…

5 mins ago

عمران خان بہت کھاتے ہیں بھوک ہڑتال نہیں کریں گے,عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت…

11 mins ago

مذہب کی توہین کرنے والا مسلما ن، عیسائی، سکھ اور ہندو نہیں بلکہ مجرم ہوتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس…

26 mins ago

حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے،کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ دوران…

2 hours ago

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور اورپشاورسمیت ملک کے مختلف…

2 hours ago

گالم گلوچ کے بجائے مثبت سیاست کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

پشاور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں اس…

2 hours ago