پشتونخوامیپ اپنے شہدا کے ملی ارمانوں کی تکمیل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، نصراللہ زیرے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے 7اکتوبر 1983کے شہدا جمہوریت کے 38ویں برسی کے موقع پر 7اکتوبر بروز جمعرات سہہ پہر 2بجے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر منعقد ہونیوالے سیمینار کی تیاریوں کے سلسلے میں پشتونخوامیپ تختانی بائی پاس کے علاقائی ایگزیکٹو وعلاقائی کمیٹی اور سریاب علاقائی ایگزیکٹو کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ اپنے شہدا کے ملی ارمانوں کی تکمیل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور اس جاری جدوجہد کے ذریعے اپنے قومی اہداف کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پارٹی کے بانی خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی سے لیکر پھر پارٹی چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی کی سربراہی تک پارٹی نے اس نے ملک میں آئین کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی خودمختاری،جمہور کی حکمرانی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کیلئے ہر تحریک میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ 1983میں ضیائی مارشل لاء کے خلاف تحریک بحالی جمہوریت (ایم آر ڈی) کی جانب سے 7اکتوبر کو کوئٹہ شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اہتمام کیا گیا تھا جس پر فوجی آمر جنر ل ضیاء کی انتظامیہ نے اندھا دھند گولیاں برسائی اور اس کے نتیجے میں پارٹی کے چار کارکن اولس یار، کاکا محمود، رمضان،داؤد شہید اور بہت سارے زخمی ہوئے جبکہ پارٹی کے درجنوں کارکن اور رہنماؤں کو گرفتار کرکے پابند سلال کیاگیا۔ اور پھر پارٹی چیئرمین جناب محمود خان اچکزئی کو ساڑھے چھ سال تک کی روپوشی اختیار کرنی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہور کی حکمرانی،آئین کی بالادستی، عوام کے منتخب پارلیمنٹ اور اس سے داخلہ وخارجہ پالیسیوں کی تشکیل، آزاد عدلیہ ومیڈیا، خودمختیار الیکشن کمیشن، ہر ادارے کی اپنے دائرہ کار میں اپنے فرائض کی سرانجام دینے کیلئے پشتونخوامیپ آج بھی اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی اپنے شہدا کی یاد کو ہمیشہ تازہ رکھتے ہوئے ان کے قومی وطنی سیاسی جمہوری خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ پارٹی کارکن 7اکتوبر اور 11اکتوبر کے شہدا کی برسیوں کے موقع پر منعقدہ سیمیناروں میں اپنی شرکت کو بھرپور طریقے سے یقینی بنائیں۔

Recent Posts

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

11 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

24 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

36 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

43 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

53 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

1 hour ago