بیجنگ(قدرت روزنامہ)چین نے پاکستان سے دوستی کو ماؤنٹ تائی سے تشبیہ دے دی.
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا کہ ماؤنٹ تائی چین کے5 مقدس پہاڑوں میں سے ایک ہے، اسے چین کے مذہب میں کلیدی اہمیت حاصل ہے، یہ چین کے صوبہ شانڈونگ کا سب سے اونچا مقام ہے۔ماؤنٹ تائی ہزار سال قبل مسیح سے پہلے چاؤ خاندان کے دور حکومت کے دوران ایک مقدس مقام تھا۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہماری دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے اور ’ماؤنٹ تائی کی طرح مستحکم‘ ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 4 تا 8 جون چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چین کے پریمئر لی چیانگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ چین کی دعوت دی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ چین ہے، شہباز شریف کے دورے میں صدر شی جن پنگ اور پریمئر لی چیانگ ملاقاتیں کریں گے۔
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…
لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…
فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…