پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر کمی، پیٹرول 4 روپے 74 پیسے سستا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کر کے 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کر کے 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم وزارت خزانہ نے رات گئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں صرف 4 روپے 74 پیسے کمی کر کے 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کر کے 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر کی ہے۔
اس سے قبل وزرات خزانہ کے ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نے پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی کی جائے گی، تمام ذرائع ابلاغ پر بھی انہی نئی قیمتوں سے متعلق خبر نشر کی گئی۔
واضح رہے کہ حکومت نے 16 مئی کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زیادہ کمی کی تھی جب کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں میں محدود کمی کی سمری بھیجی تھی تاہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچائیں لیکن وزارت خزانہ نے رات گئے وزیر اعظم کی ہدایت سے ہٹ کر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اس سے قبل 15 مئی کو حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں پیٹرول کی نئی قیمت 15 روپے 39 پیسے کمی کے بعد 273 روپے 1 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 88 پیسے کمی کے بعد 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد نئی قیمت 161 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 86 پیسے فی لیٹر کم ہوکر 173 روپے 48 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

Recent Posts

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

4 mins ago

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست…

20 mins ago

توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر پولیس افسران معطل

عمر کوٹ(قدرت روزنامہ)توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد میرپورخاص…

33 mins ago

معروف عالم دین ذاکر نائیک حکومتی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے دورے…

47 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف لندن چلے گئے، 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن چلے گئے، جہاں سے وہ 23…

1 hour ago

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں…

1 hour ago