حب میں بجلی بحران کیخلاف احتجاجی مظاہرین پر پولیس کی ہوائی فائرنگ، متعدد زخمی


حب (قدرت روزنامہ)کے الیکٹرک کے ستائے مظاہرین پر حب پولیس کی ہوائی فائرنگ مظاہرین مزید مشتعل ہو گئے Kالیکٹرک کے ساتھ پولیس کی ستم ظریفی پر شہری سراپااحتجاج عوام حلقوں کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت پولیس مظاہرین سے مذاکرات کا راستہ اپنانے کے بجائے طاقت کا استعمال کررہی ہے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیابھگدڑ سے کئی مظاہرین کے زخمی ہو نے کی اطلاعات اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے لہ حب شہرا ور قرب وجوار کے مضافاتی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری قیامت خیز گرمی کی لہر کے دوران بجلی کے شدید بحران اور Kالیکٹرک انتظامیہ کی زیادتیوں کے خلاف حب کے شہری سوک سینٹر کے سامنے قومی شاہراہ پر احتجاج کر رہے تھے کہ حب پولیس کے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کا راستہ اپنانے اور مظاہرین کو قومی شاہراہ سے ہٹانے کیلئے بات چیت کرنے کے بجائے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے مظاہرین مزید مشتعل ہو گئے اور Kالیکٹرک کی زیادتیوں کے ساتھ ساتھ پولیس کی سکھاشاہی کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی بتایا جاتا ہے کہ مظاہرین پر ہوائی فائرنگ اورگیس کے گولے برسانے کے موقع پر مظاہرین کے اندر بھگدڑ مچ گئی جسکی وجہ سے متعدد مظاہرین کے زخمی ہونے اور چوٹیں آنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہین اس حوالے سے حب کے سیاسی اور عوامی حلقوں نے حب پولیس کے مذکورہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف پہلے ہی شہری Kالیکٹرک کی ستم ظریفی کا رونا رو تے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے تھے کہ ستم بالا کے ستم ظریفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس نے ان پر اپنے ہتھیاروں کے منہ کھول دیئے جو کہ حب کے عوام کے زخموں پر مزید نمک چھڑکنے کے مترادف اقدام ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago