(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بے بنیاد پروپیگنڈا بھارت کی فرسٹیشن کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا جبکہ ملک کی داخلی سلامتی اور بارڈر مینجمنٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
کانفرنس میں بھارتی فوج کے پراپیگنڈہ پر سخت ردعمل دیا گیا جبکہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کے لیے تمام ضروری اقدامات کا بھی عزم کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نےمختلف ممالک کےافواج کساتھ انسداددہشتگردی کی مشترکہ مشقیں کی ہیں۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء نے بھارتی ملٹری کےگمراہ کن پروپیگنڈاکاشدیدنوٹس لیتے ہوئے کہا کہ قربانیوں سےحاصل امن واستحکام کوتباہ کرنےکی سازش ناکام بنادیں گے۔
شرکاء نے افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال اورانسانی بحران پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بامقصد بات چیت اورعالمی تعاون سےافغانستان میں دیرپاامن واستحکام کی راہ ہموارہوگی۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نےفارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں کوسراہا جبکہ آرمی چیف نے غیرملکی افواج کیساتھ تربیتی مشقوں کےانعقادپر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بےبنیادپروپیگنڈابھارت کی فرسٹیشن کامنہ بولتاثبوت ہے، یہ پروپیگنڈامقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…