اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹا کی زیر ملکیت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام نے نوجوانوں کے تحفظ کے لیے 2 فیچرز کو زیادہ بہتر بنا کر متعارف کرایا ہے۔
ان فیچر کا مقصد میٹا کی زیرملکیت ایپ میں نوجوانوں کو دیگر افراد کی بد زبانی یا توہین آمیز سلوک سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے کمپنی کی جانب سے لمٹ اور رسٹرکٹ فیچرز کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ نوجوان ایسے افراد سے بچ سکیں جو توہین آمیز سلوک کرتے ہیں۔
انسٹا گرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لمٹ کے ذریعے صارفین اپنی پوسٹس کو صرف قریبی دوستوں تک محدود رکھ سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے بعد وہ صرف ان افراد کے کمنٹس، ڈائریکٹ میسجز، ٹیگز اور مینشنز دیکھ سکیں گے جو ان کی کلوز فرینڈز لسٹ میں شامل ہوں گے۔
دیگر فالوورز بھی ان پوسٹس پر بات کر سکیں گے مگر ان کے کمنٹس اور میسجز دیگر افراد کو نظر نہیں آئیں گے۔اس طرح کا فیچر 2021 میں کریٹیرز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا مگر اب اسے نوجوانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے۔
اسی طرح رسٹرکٹ فیچر کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین مختلف افراد کو خود کو ٹیگ یا مینشن کرنے سے روک سکیں گے۔
رسٹرکٹ لسٹ میں شامل افراد کے کمنٹس بھی خودکار طور پر نظروں سے اوجھل ہو جائیں گے۔ میٹا کی جانب سے یہ فیچرز اس وقت اپ ڈیٹ کیے گئے ہیں جب نوجوانوں کے تحفظ اور دیگر مسائل کے باعث دنیا کے مختلف ممالک میں کمپنی کو اسکروٹنی کا سامنا ہے۔
امریکا کی درجنوں ریاستوں کی جانب سے بھی 2023 میں میٹا کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کمپنی نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔
حیدرآباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم چاہتےہیں کہ عدالتی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے محافظ شیوراج کا شمار بالی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ کا اجلاس بغیر کارروائی کے ختم ہو گیا، ارکان کل…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں نافذ دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع کردی گئی۔…
حیدرآباد (قدرت روزنامہ)گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیڈر آصف زرداری…
کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ بار کونسل نے صوبائی وزیر قانون کو جیل میں موجود قیدیوں…