ملالہ یوسفزئی برطانوی ویب سیریز میں جلوہ افروز، شاندار روپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی برطانوی ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ کے دوسرے سیزن میں مہمان اداکارہ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ شو میں ان کے شاندار روپ کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہی ہیں۔
اس میں ملالہ یوسفزئی کو ایک خوبصورت نیلا لباس زیب تن کیے، گھوڑے پر سوار کاؤ بوائے ٹوپی پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
سیریز 30 مئی کو اسٹریمنگ ویب سائٹ پیکاک پر ریلیز کیا گیا ہے۔ اس میں ملالہ یوسفزئی کے ساتھ بھارتی نژاد برطانوی رائٹر و سماجی رہنما میرا سیال بھی مختصر کردار میں دکھائی دی ہیں۔
اسٹوری لائن کے مطابق سیزن 2 میں ایک میوزک بینڈ کے ممبران (مسلم) کو بے دخلی کے دوران رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایک حریف بینڈ کو دکھایا گیا ہے جب وہ اپنا پہلا البم ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دوسری قسط میں بینڈ کے گلوکار کی بیٹی کو اس کے استاد پر انڈے پھینکنے پر اسکول سے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کا پلاٹ نصاب سے غلامی کو ہٹانے کے گرد گھومتا ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کبھی بھی شو میں آنے کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں آخر کار اپنا چھپا ہوا ٹیلنٹ دکھا رہی ہوں۔

ویب سیریز میں نبھائے گئے کردار پر بات کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ اپنے کردار کا سن کر میں نے ندا منظور سے کہا تھا کہ میں اسکارف پہنتی ہوں اور جب بھی میں غیر روایتی لباس پہنوں تو وہ دوپٹے کے بغیر نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے سیریز میں خود کو اسکارف اور کیپ کے ساتھ دیکھا تو انہیں بیحد خوش ہوئی۔
انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ اس میں مسلم لڑکیوں کی حوصلہ افزا داستانوں کی تصویر کشی کی گئی ہے۔
غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ جب میں سوچتی ہوں کہ غزہ میں فلسطینی کس حال میں زندگی گزاررہے ہیں تو میں ان پر ہونے والے مظالم اور درد کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

8 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

10 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

13 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

32 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

36 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

40 mins ago