حریم شاہ کے بعد صندل خٹک نے بھی اپنے شوہر کا نام بتا دیا؟

(قدرت روزنامہ)تنازعات کا شکار رہنے والی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے بعد صندل خٹک نے بھی اپنے شوہر کا نام بتا دیا؟

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکرصندل خٹک نے بھی اہم انکشاف کر دیا ہے۔

حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگارم پر کچھ ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جس میں حریم شاہ اپنے شوہر کی تصویر دکھا رہی ہیں اور جبکہ صند خٹک نے بھی ایک شخص کی تصویر دکھائی ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں گانا بھی سنا جا سکتا ہے۔

گزشتہ دنوں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ شوہر نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور ان کا تعلق پی پی پی سے ہے۔

حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر ان سے شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے اور ان کا نام بلال شاہ ہے۔

حریم شاہ کا دعویٰ ہے کہ بلال شاہ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔

چند ماہ قبل حریم شاہ نے شوہر کا نام بتائے بغیر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے۔

یاد رہے کہ حریم شاہ کے دعوے کے بعد سعید غنی سمیت کئی پیپلز پارٹی اراکین نے دلچسپ بیانات بھی دیے اور ایسے کسی بھی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

تاہم اُس وقت حریم شاہ کاکہنا تھا کہ میری جس سےشادی ہوئی ہے،وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں اور اس وقت صوبائی وزیرہیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر کراچی میں مقیم ہیں اوراسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کرتے ہیں۔

حریم شاہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے قریبی دوستوں کو ہماری شادی کا علم ہے۔

شوہر پیپلز پارٹی سے منسلک ہیں:حریم شاہ—فوٹوبشکریہ حریم

حریم شاہ کا مزید کہنا تھا میرے شوہرپہلےسے شادی شدہ ہیں، جب وہ اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے تب سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی۔

تاہم اب حریم شاہ شوہر کے رکن سندھ اسمبلی ہونے سمیت شادی شدہ ہونے کے دعوے سے مکر گئی ہیں۔

حریم شاہ نے گفتگو کے دوران شوہر کےپہلے سے شادی شدہ ہونے سے متعلق دعویٰ کے بارے میں کہا کہ ‘وہ تو میں نے مذاق میں کہا تھا ‘۔

شوہرآصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے بہت قریب ہیں:حریم شاہ—فوٹوبشکریہ حریم

حریم شاہ نے کو اپنے شوہر بلال شاہ کی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں بلال شاہ کو سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

ابھی تک حریم شاہ کی بلال شاہ سے شادی کی تصدیق کسی اور ذرائع نے نہیں کی ہے۔

جبکہ حریم شاہ نے نکاح نامہ کی تصویر یا دیگر تفصیلات فراہم کرنے سے اجتناب کیا ہے ۔

Recent Posts

صدر مملکت کی شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل…

1 min ago

خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

30 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے حکومت کو کل…

33 mins ago

علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔…

52 mins ago

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

56 mins ago

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

2 hours ago