ویکسین کی مساوی تقسیم یقینی بنا نے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ، وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ویکسین کی مساوی تقسیم یقینی بنا نے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ لیڈرز سمٹ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم ڈائیلاگ میں شرکت پر خوشی ہے، میں نے ترقی پذیر ملکوں کیلئے قرضوں میں سہولت کیلئے مہم چلائی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشئرز پگھلنے کی شرح میں تیزی آئی ہے، پاکستان جیسے ملک ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے امیر ملکوں کے مقابلے میں زیادہ غیر محفوظ ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ غریب ملکوں سے امیر ملکوں میں رقوم کی غیر قانونی منتقلی اہم مسئلہ ہے۔اس لوٹ مار کی وجہ ترقی پذیر ملکوں کی بدعنوان اشرافیہ ہے، اس کور وکنے کا واحد طریقہ فیکٹ آئی کی پیش کردہ سفارشات پر عملدرآمد میں ہے۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ رقوم کی غیر قانونی منتقلی سے ان ممالک کی کرنسی کی قدر گر جاتی ہے اور غربت میں اضافہ ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کیلئے قرضوں میں سہولت کورونا وبا ءکے خاتمے تک جاری رہنی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کورونا وبا ءکے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک غیر متناسب طور پر متاثر ہوئے، ویکسین کے حوالے سے اس عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا۔

Recent Posts

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

4 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

22 mins ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

31 mins ago

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی

دوحہ (قدرت روزنامہ)لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن…

44 mins ago

کنسرٹ کے دوران مداح نے بھارتی گلوکار کو موبائل فون دے مارا، ویڈیو وائرل

پیرس (قدرت روزنامہ) دلجیت دوسانجھ نے پیرس میں ہونے والے دلومیناتی کانسرٹ میں شاندار پرفارمنس…

52 mins ago

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ، شیر افضل مروت کی عدم شرکت، وجہ سامنے آ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں جلسہ میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت…

57 mins ago