خیبرپختونخوا کا گورنر ہاؤس کسی سازش کا حصہ نہیں ہوگا، فیصل کریم کنڈی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا گورنر ہاؤس کسی سازش کا حصہ نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کہا تھا کہ وفاق کے پاس جائیں دلائل سے بات کریں مسئلے کا حل ضرور نکلے گا۔ وزیراعلیٰ ایسی زبان استعمال کرتے ہیں، جس سے مسئلے کا حل نہیں نکلنا تھا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کسی کے پاس بھی جانے کو تیار ہوں۔ جتنی سیاسی جماعتیں ہیں، ان کے پاس جا رہا ہوں۔ خیبرپختونخوا کو پُرامن اور ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق میں صوبے کا مقدمہ لڑوں گا، مل کر صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات کریں گے۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں صوبے کے مسائل پر بات چیت ہوئی، وہ دن دور نہیں جب پاکستان اندھیروں سے نکل کر اجالوں میں جائے گا۔
گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے۔9 مئی جیسے واقعات کو روکنا ہوگا۔ نالائقی اور نااہلی کو بیان بازی سے نہیں چھپایا جاسکتا۔ پی ٹی آئی ٹویٹ کو اون بھی نہیں کررہی، ڈیلیٹ بھی نہیں کررہی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو کوئی مجبوری ہے تو میں ان کے پاس جانے کو تیار ہوں۔ صوبے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر کسی کے پاس جانے کو تیار ہوں۔ ورکنگ ریلیشن بہتر بنا کر صوبے کے حقوق حاصل کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ایک پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں، وفاق نے کبھی کہا آپ اسلام آباد نہیں آسکتے؟ کیا وزیراعلیٰ کو دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے کہا ہمارے صوبے نہیں آسکتے؟ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بہت جلد خیبرپختونخوا آئیں گے۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

60 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

1 hour ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

1 hour ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

1 hour ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

1 hour ago