کویت کا دیامربھاشا ڈیم کیلیے 25 ملین ڈالر کے معاہدے پر اتفاق


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور کویت کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں دیامر بھاشاڈیم کی تعمیر کیلیے کویت کی جانب سے25 ملین ڈالر کے معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور کویت کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا تین روزہ اجلاس جمعے کوکویت میں ختم ہوا۔ فریقین نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے سے اتفاق کیا۔
مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان اور کویت کے وزیر تجارت و صنعت عمر سعود العمر نے کی۔ فریقین نے معیشت اور تجارت کے وسیع تر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے سے اتفاق کیا۔
فریقین نے صنعتی تعاون ،انجینئرنگ کونسل ، خبروں کے تبادلے، زراعت ، میری ٹائم، دہرے ٹیکسوں کے خاتمے، کوالٹی اینڈ سیفٹی سٹینڈرز،اعلی تعلیمی کمیشن میں معاہدوں اور مفاہمت کی دستاویزات سے بھی اتفاق کیا۔
علاوہ ازیں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، ویزہ اور کونسلر امور میں ورکنگ گروپس کے قیام میں اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے زور دیا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان ویزہ کے عمل کو مرکزی دھارے میں لایا جائے اس سے نہ صرف اقتصادی شراکت داری اور مفید رابطوں کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان کی ہنرمندافرادی قوت کو کویت میں روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔
انہوں نے کویت کے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پلیٹ فارم کے تحت فراہم کردہ سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے مشترکہ ورکنگ گروپوں کے قیام اور مفاہمت کی دستاویزات پر اتفاق رائے کو خوش آئند قرار دیا۔
پاکستانی وفد کی تکنیکی گروپ کے سربراہ اور وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری کاظم نیاز نے اس امید کا اظہارکیاکہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس سے تجارت ، تعلیم ، سائنس ، ثقافت اور دیگر شعبوں میں رابطہ کاری اور تعاون کو فروغ ملے گا۔

Recent Posts

سرفراز بگٹی بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں عوام جلد بہتری محسوس کریں گے، نصیر مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے قبائلی رہنما سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل نے کہا ہے کہ…

4 mins ago

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

35 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

45 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

54 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago