راولپنڈی؛ جنازے میں جانے والے افراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) جنازے میں شرکت کے لیے جانے والے افراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی تھانہ صدر بیرونی کے علاقے شاہ پور قبرستان کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوں نے نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے 9 افراد کو لوٹ لیا۔ ملزمان 5لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز، موٹرسائیکل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر نہیں پہنچ سکی۔
تھانہ صدر بیرونی پولیس کو متاثرہ شخص سید نوید شاہ نے بتایا کہ وہ دیگر افراد کے ساتھ نماز جنازہ ادا کرنے جارہا تھا کہ شاہ پور قبرستان کے قریب 4 مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا۔ ملزمان نے نماز جنازہ کے لیے جانے والے 9 افراد سے 5 لاکھ روپے مالیت کے کوبائل فونز، ایک موٹرسائیکل، 4 ہزار روپے سے زائد نقدی، ڈرائیونگ لائسنس، موٹرسائیکل کی رجسٹریشن بک اور دیگر سامان لوٹا اور با آسانی فرار ہوگئے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سنگین واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تاحال ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ واردات سے متاثرہ افراد کے بیانات لیے جارہے ہیں تاکہ ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا جاسکے۔

Recent Posts

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

5 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

5 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

8 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

9 mins ago

لڑکی کی آواز سے ڈاکووں کے جھانسے میں آنے والا نوجوان کس طرح واپس آیا ؟

کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…

12 mins ago

80فیصد بجٹ کھانے والے ملک کو چلانے میں ناکام ہوچکے ہیں، سردار یا رمحمد رند

سبی(قدرت روزنامہ)رند قبائل کے سربراہ وسابق صوبائی وزیرسردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ…

15 mins ago