’’ جو ملک کیلئے 10 کلو وزن کم نہیں کرسکتا، وہ انٹرنیشنل میں نہیں چل سکتا ‘‘سلمان بٹ


لاہور (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے نوجوان اوپنر صائم ایوب اور اعظم خان کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا۔ سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم پر انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ اوپنر صائم ایوب پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 21 میچز کھیل چکے ہیں جس میں 14 میچز محض نیوزی لینڈ ٹیم کیخلاف ہیں اسکے باوجود پرفارمنس نہیں ہورہی ہے، میرے لیے حیریت کی بات ہے کہ صائم اپنے ٹیلنٹ کے مطابق نہیں کھیل رہے۔
انہوں نے کہا کہ عثمان خان کو اتنے مواقع نہیں ملے جتنے صائم اور اعظم کو ملے لیکن دونوں اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کرسکے ہیں۔
سلمان بٹ نے کہا کہ اعظم خان سے انٹرنیشنل سطح پر کہیں بھی کوتاہی ہوگی، لوگ فٹنس پر انگلی اٹھائیں گے، بطور کرکٹر انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنا پڑے، اس میں کوچ، ٹیم مینجمنٹ کوئی مدد نہیں کرسکتا! یہ تو اپنی ڈائٹ اور ٹریننگ سے ہی بہتر کرسکتے ہیں، جو ملک کیلئے 10 کلو وزن کم نہیں کرسکتا تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں نہیں چل سکتا۔
واضح رہے کہ اوپنر صائم ایوب اور اعظم خان ٹی20 ورلڈکپ میں 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ قبل ازیں انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے میچ میں ناقص وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کارکردگی پر فینز نے اعظم خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ’’معین خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے‘‘۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago