ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار نے جنسی ہراساں کیا ، اداکارہ ممیا شاجفر


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ممیا شاہ جفر کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا۔ایک میگزین کو انٹرویو میں اداکارہ ممیا شاجفر کا کہنا تھا کہ شوبز کیرئیر کے آغاز میں ہی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار نے غیر ضروری طور پر بار بار چھوا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس حرکت پر جب ساتھی اداکار کو ڈانٹا تو انہوں نے پروڈیوسر سے شکایت کردی کہ میں نے انہیں گالی دی ہے۔ اس واقعے کے بعد میں محتاط ہوگئی اور پروڈیوسرز اور اداکاروں سے دور رہنا شروع کردیا۔
ممیا شاجفر کا مزید کہنا تھا کہ لوگ مجھے اس بات کا طعنہ دیتے رہتے ہیں کہ مجھے کام اس لیے ملتا ہے کیونکہ میں مختصر کپڑے پہنتی ہوں۔ مجھے اپنے انسٹا گرام پر ہر طرح کی تصاویر اور ویڈیوز نہ لگانے کا مشورہ بھی دیا گیا۔
اداکارہ ممیا شاجفر نے کہا کہ ان کا اصل نام ماہم شاہد خان جعفر خان شیواری ہے۔ نام طویل ہونے کے باعث شوبز میں آنے کے بعد اسے ممیا شاجفر کردیا۔ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل ہی 25 سال کی عمر میں اپنے کلاس فیلو سے شادی کر لی تھی۔ میری شادی صرف 10 دن کے اندر ہوگئی تھی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago