وندر پر کارروائی، ہزاروں کلو چھالیہ اور گٹکا، سگریٹ برآمد، 12 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر کوئٹہ کراچی شاہراہِ پر وندر کے مقام پر چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ سے 5490 کلوگرام چھالیہ، 533 پیکٹ گٹکا اور 591 اسٹکس غیر ملکی سگریٹ برآمد کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ ذرائع کی بنیاد پر کوئٹہ کراچی شاہراہِ پر وندر کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ سے 5490 کلوگرام چھالیہ، 533 پیکٹ گٹکا اور 591 اسٹکس غیر ملکی سگریٹ برآمد کرلی
12 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
علاوہ ازیں گوادر(بلوچستان) پنوان چیک پوسٹ پر مختلف مسافر کوچزسے 12 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتارکر لیا گیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے پاکستان سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز نے کہا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago