بغاوت کو چھوڑیں، تناؤ تو کم کریں، ٹوئٹ تو ڈیلیٹ کریں، مصدق ملک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بغاوت کو چھوڑیں، تناؤ تو کم کریں، ٹوئٹ تو ڈیلیٹ کریں، ہم کہتے ہیں بات کریں، وہ کہتے ہیں تم سے بات نہیں کریں گے۔
مصدق ملک نے کہا کہ ہم سے بات نہیں کریں گے تو کیا دیواروں سے بات کریں گے، آپ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ یا امریکا سے کرنا چاہتے ہیں؟ ہم کسی کو غدار نہیں کہہ رہے، ہم ہر سیاسی جماعت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے 3 بڑے اہداف میں سب سے بڑا اور پہلا ہدف مہنگائی کم کرنا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ ہر وزارت کو غریب آدمی پر بوجھ کم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، مشکلات کے باوجود ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں، ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں، ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے، پیٹرول کی قیمت کم ہو تو مہنگائی کم ہوگی، مہنگائی کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح 37 فیصد سے کم ہو کر 17فیصد پر آگئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، بیرون ملک سے سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار کے لیے تیار ہیں۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

6 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

8 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

16 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

19 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

21 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

21 mins ago