اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی ناراض اہلیہ کو چند گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِ داخلہ کے نوٹس لینے کے ایک گھنٹے کے اندر وفاقی پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو ڈھونڈ نکالا، وہ ناراض ہوکر گھر سے غائب ہوگئی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ویت نام کے سفیر نے تھانہ مارگلہ پولیس اور پولیس ہیلپ لائن پر اتوار کی سہ پہر اطلاع دی کہ ان کی اہلیہ دن گیارہ بجے گھر سے بیوٹی پارلر کے لیے نکلیں اور کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود واپس گھر نہیں پہنچیں انہیں تلاش کیا جائے۔
اطلاع پر ایس پی سٹی کی سربراہی میں پولیس ٹیم قائم کی گئی، اسی دوران برطانیہ کے دورے پر گئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سید علی ناصر رضوی کو نہ صرف ویت نام کے سفیر کی لاپتا اہلیہ کو فوری طور پر تلاش کرنے کا سخت حکم جاری کیا بلکہ انہیں ہدایت دی کہ وہ سفیر کی رہائش گاہ پر خود جائیں اور کوششوں سے سفیر کو آگاہ کریں ساتھ میں ان سے مزید معلومات جاننے کی کوشش کی جائے۔
ہدایت کے مطابق آئی جی علی ناصر رضوی ایس ایس پی آپریشنز کے ساتھ سفیر کے گھر گئے اور انہیں پولیس کی کوششوں پر بریفنگ دی تاہم وزیر داخلہ محسن نقوی کے نوٹس لینے کے بعد پولیس کی سات الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہیں سفیر کی اہلیہ کی تصاویر بھی فراہم کی گئی، جبکہ ایف ایٹ ون جہاں سے وہ اپنے گھر سے نکلی تھیں وہاں سے ملحقہ راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے مدد لے کر پولیس نے سفیر کی اہلیہ کو ٹریس کیا، پولیس نے تین گھنٹے پہلے صرف کیے تاہم وزیر داخلہ کے نوٹس کے بعد مزید ایک گھنٹہ صرف ہوا اور اہلیہ کو ڈھونڈ لیا گیا، جنہیں بعد ازاں ان کے شوہر سفیر کے حوالے کردیا جو اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 4 گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ٹریس کیا، سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں اس پر کام کر رہی تھیں، خاتون کو ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا سراہا ہے اور شاباشی دی ہے۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

12 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

36 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

53 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago