تنخواہ ملنے کی خوشی پر لڑکی کا اے ٹی ایم کے سامنے ڈانس ویڈیو منظر عام پرآگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکی کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلنے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر مقبول ہوئی کہ اس کو 34 لاکھ سے زائد سے لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔تفصیلات کیمطابق ملازمین کو تنخواہ ملنے پر جو خوشی ہوتی اس کو بیان کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہوتے، ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی کو اے ٹی ایم سے پیسے

نکلنے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، واقعہ کی ویڈیو نئی دہلی کی ہے جہاں اے ٹی ایم سے جیسے ہی پیسے نکلے تو لڑکی کا خود پر قابو نہ رہا اور وہ سب نظر انداز کئے ڈانس کرنے لگی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منہ پر ماسک اور سیاہ لباس میں ملبوس ایک لڑکی اے ٹی ایم مشین میں کارڈ ڈال کر پرجوش ہے اور ڈانس سٹیپس کررہی ہے، اپنا اے ٹی ایم کوڈ لگانے پر جب پروسیس مکمل ہوتا دیکھا تو لڑکی خوشی سے رقص کرنے لگی اور پیسے وصول کرنے کے بعد بھی ٹھمکے لگائے اور شکریہ اداکرنے کے لئے مشین کے آگے سر جھکایا اور چلی گئی۔سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے پر صارفین نے لڑکی کے اس انداز کو خوب پسند کیا اور کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصرے کئے، ایک صارف نے لکھا کہ آج پارٹی ہوگی، ایک اس ویڈیو کو دیکھا کر لکھا کہ ہم اپنے جذبات کو بیان نہیں کرسکتے جب ہرماہ ہماری تنخواہ آتی ہے جبکہ ایک نے کہا کہ محنت کے کام کا انعام۔ویڈیو کو اب تک 34 لاکھ 77 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے کیپشن میں مختصر تحریر میں لکھا گیا کہ’خوشی دیکھ رہے ہو تنخواہ کی’

Recent Posts

کھانے سے نکلنے والے ’زندہ چوہے‘ کی وجہ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، ایئرلائن حکام کا موقف بھی آگیا

اوسلو (قدرت روزنامہ) پرواز کے دوران ایک مسافر کے کھانے سے نکلنے والے زندہ چوہے…

2 mins ago

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

23 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

46 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

54 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago