ایران سے تجارت کی اجازت، مقامی لوگوں کو آمدو رفت کیلئے راہداری دی جائے، سول سوسائٹی ماشکیل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ پاک ایران بارڈر پر واقع واشک کے تحصیل ماشکیل میں پاک ایران بارڈر کی طویل بندش طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی آمد کی وجہ سے راستوں کے بند ہونے سے پیدا ہوتے سنگین صورتحال کے ساتھ ماشکیل کی آبادی کو درپیش مسائل و مشکلات سے تنگ آ کر اہالیان ماشکیل نے پرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کیا، چار بجے اس بابت 22 اپریل کو ماشکیل شہر میں احتجاجی کیمپ لگا کر شٹر ڈاﺅن اور پیہہ جام ہڑتال کی لیکن کہیں سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی چنانچہ حکام بالا کی توجہ حاصل کر کے مسائل حل کرنے کی غرض سے ماشکیل تا کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کا آغاز کیا، شدید گرمی میں دشوار گزار اور صحرا و بیاباں عبور کر کے 700 کلو میٹر پیدل لانگ مارچ کر کے کل شام پہنچے، ہمارا مارچ پرامن اور مطالبات جائز و جمہوری ہیں، ہم صوبائی حکومت سے آپ صحافی حضرات کے توسط سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ماشکیل کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر حل کریں۔ ہم طویل مصائب جھیل کر کوئٹہ تک پہنچے ہیں اور ہم اپنے جائز مطالبات کی عملی منظوری تک اپنا احتجاج نہ صرف جاری رکھیں گے بلکہ اگر ہمارے جائز مطالبات منظور کرنے میں کوتاہی سے کام لیا گیا تو ہم اپنے احتجاج میں وسعت اور شدت لا کر ریڈ زون میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے، اس سے متعلق کسی قسم کا نہ خوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار صوبائی حکومت ہوگی۔ اس موقع پر پیش قرار داد میں کہا گیا کہ ماشکیل شہر میں ایران سے اشیا خورونوش اور دونوں طرف آباد خاندانوں کی سہولت کیلئے راہداری کے اجرا کو یقینی بنانے کیلئے مزہ سر کراسنگ پوائنٹ کو بلا تاخیر کھولا جائے۔ کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرتے ہوئے گزشتہ پانچ سال سے بند زیرو پوائنٹ کو کھولا جائے۔ قانونی گزر گیٹ میں اتوار کی چھٹی ختم کی جائے۔ نوکنڈی ٹو ماشکیل سڑک کی تعمیر میں سست روی کا نوٹس لے کر تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

28 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

39 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

49 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

51 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

53 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

56 mins ago