عید الاضحی پر ریلیز ہونیوالی ’عمرو عیار‘ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کا ثبوت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی فلم ’عمر وعیار اے نیو بگننگ‘ کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
عمرو عیار فلم کی کہانی ہزار سالہ قدیم مسلم ادب ’داستان امیر حمزہ‘ میں شامل اسی نام کے کردار کی کہانی پر مبنی ہے۔ ’داستان امیر حمزہ‘ کو ایک ہزار سال پرانا اسلامی ادبی نسخہ مانا جاتا ہے جو کہ عربی اور فارسی کے بعد مغل بادشاہوں کے دور میں اردو ادب میں ترجمے کی صورت میں شامل ہوا۔
’داستان امیر حمزہ‘ میں متعدد فکشنل جادوئی کرداروں کی کہانیاں شامل ہیں، جن میں ’عمرو عیار‘ کا قصہ بھی شامل ہے، ’عمرو عیار‘ کے کردار کو متعدد ڈراموں اور فلموں میں پیش کیا جا چکا ہے تاہم پہلا موقع ہے کہ اسی کردار پر پاکستانی فلم بنائی گئی ہے۔
پاکستان کی اس فلم کے بارے میں فلمی پنڈت بھی یہ اندازے لگا رہے ہیں کہ یہ مولا جٹ اور دی مولا جٹ کے ریکارڈ توڑے گی اور یہ ایک کامیاب بزنس کرے گی۔
مشہور کردار عمرو عیار کی جادو بھری دنیا کو رنگ بھرنے کے لیے عثمان مختار، صنم سعید، علی کاظمی، عدنان صدیقی، سیمی راحیل، منظر اور دیگر فنکار شامل ہیں۔ ٹریلر کا آغاز حمزہ علی عباسی کی دم دار آواز سے ہوتا ہے اور وہ اعلان کرتے ہیں کہ زمانوں کے اختتام کا آغاز ہوگیا ہے، فلم کی کہانی مختار کے کردار کے گرد گھومتی ہے، ایک عام آدمی جو نارمل سی زندگی گزارتا ہے لیکن پھر اس کے ارد گرد دنیا تبدیل ہوجاتی ہے۔
مختصر دورانیے کے ٹریلر میں عثمان مختار کو مرکزی کردار عمر و عیار کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ عدنان صدیقی ان کے والد ہوتے ہیں جو انہیں بچپن میں خصوصی صلاحیتوں اور طاقتوں سے متعلق قصے کہانیاں بتاتے ہیں۔
ٹریلر میں عثمان مختار کو کالج کے پروفیسر کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے، جہاں تمام طالب علم جنوں اور بھوتوں کی کہانیوں پر چہ مگوئیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں اور عثمان مختار ان پر غصہ کرتے نظر آتے ہیں۔
فلم میں صنم سعید کو بھی اہم کردار میں دکھایا گیا ہے، انہیں عمرو عیار کے ساتھی کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ ٹریلر میں حمزہ علی عباسی، سیمی راحیل، ثنا نواز اور منظر صہبائی سمیت تقریباً تمام کرداروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔
ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی شائقین طویل عرصے بعد کسی پاکستانی سائنس فکشن فلم میں جدید ٹیکنالوجی اور افیکٹس کا استعمال بھی دیکھیں گے۔
اسی فلم میں ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار فاران طاہر نے برطانوی اردو ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ اس فلم میں میرا کردار جنونی قسم کا ہے جو عمرو عیار کے خلاف ترکیبیں اور منصوبے بناتا رہتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ ایک مزے کا کردار ہے اور شائقین اس کردار کو بہت پسند کریں گے۔
ان کا کہنا تھا عمرو عیار پاکستان میں بہت بڑے پیمانے اور بجٹ کے ساتھ بنائی گئی ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ پاکستان کی فلمی تاریخ میں سب سے مہنگی فلم ہے اور اس کوالٹی کی فلم کو بنانے کے لیے اتنا پیسہ خرچ کرنا ضروری تھا۔
اداکار فاران طاہر نے مزید بتایا کہ جب ہماری پروڈکشن کمپنی نے دیکھا کہ بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو ہمیں نئے سرے سے بنانی پڑیں گی تو انہوں نے ایک نیا اسٹوڈیو بنایا۔ پھر اسی اسٹوڈیو میں اس فلم کے ایف ایکس مکمل کیے گئے اور جس لیول کا کام کیا گیا ہے اس کا تقابل ہم دنیا میں کسی بھی فلم سے کرسکتے ہیں۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

6 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

10 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

17 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

20 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

21 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

25 mins ago