وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے مابین ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کا مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں ہونے والی گفتگو کے دوران دونوں رہنما وَں نے پولیو کیسز میں کمی اور عوامی صحت سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ، وزیراعظم عمرا ن خان نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم سے متعلق آگاہ کیا ، اس کے علاوہ وزیراعظم نے بل گیٹس کو کورونا چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پروگرام اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے پولیو خاتمے کا پروگرام جاری رکھیں گے۔بل گیٹس نے پولیو کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم اور بل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے افغان عوام کو انسانی امداد کرنے کی درخواست کی۔

افغانستان دنیا کا دوسرا ملک ہے جو پولیو کا شکار ہے۔وزیراعظم اور بل گیٹس کا افغانستان میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی آدھی سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔افغانستان کو مالی امداد کی اشد ضرورت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کوششوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے تعاون کی تعریف کی۔عمران خان نے بتایا کہ پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔پاکستان میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔پولیو سے نمٹنے کے لیے کوششیں ابھی جاری ہیں۔حکومت ملک میں پولیو کے خامتے کے لیے پرعزم ہے۔

Recent Posts

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

13 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

37 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

45 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی

دوحہ (قدرت روزنامہ)لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن…

1 hour ago