بلوچستان کے طلبہ کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دروازے کھل گئے


وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا تعلیم کے شعبے میں تاریخ ساز قدام
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بینظیر اسکالرشپ پروگرام کے لئے آکسفورڈ پاکستان پروگرام اور حکومت بلوچستان کے مابین باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط ہوگئے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے لیڈی مارگریٹ ہال میں منعقدہ سالانہ عالمی تقریب میں بینظیر اسکالرشپ کا اعلان کردیا۔

میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے پہلے وزیر اعلٰی ہیں جنہوں نے آکسفورڈ لیڈی مارگریٹ ہال میں خطاب کیا۔ اس سے قبل بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی وہ واحد لیڈر ہیں جن کی تصویر لیڈی مارگریٹ ہال میں آویزاں ہے۔ تقریب میں ملالہ یوسفزئی ، سینٹر انوارالحق کاکڑ، عامر ابراہیم ، محمد خیشگی، فاروق شیخ ، پروفیسر کمال منیر سمیت 150 مندوبین کی شرکت ۔

بلوچستان کے ذہین طالب علموں کو STEM مضامین میں حصول تعلیم کے لئے مکمل اسکالرشپ دیں گے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان کا غریب طالب علم وہاں تعلیم حاصل کرے گا جہاں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو سمیت بیشتر عظیم ہستیوں نے تعلیم حاصل کی ۔جمہوریت اور سماجی ترقی میں تعلیم کا بنیادی کردار اہمیت کا حامل ہے۔آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے تحت بلوچستان کے طالب علموں کی اعلٰی تعلیمی مواقعوں تک رسائی بینظیر بھٹو کی دور اندیش قیادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کڑی ہے۔

حکومت بلوچستان چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی رہنمائی میں صوبے کے جوانوں کی تعلیمی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے مشن پر گامزن ہے ۔بینظیر بھٹو اسکالرشپ اس مشن پر عمل درآمد کی کڑی ہے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا آکسفورڈ یونیورسٹی لندن میں تاریخ ساز خطاب۔مقالہ یوسفزئی نے اپنی فاونڈیشن کے ذریعے بلوچستان کے طلبہ کی مدد کی بھی یقین دہانی کروائی۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

1 min ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

4 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

11 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

14 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

16 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

17 mins ago