گولڈن اقامہ رکھنے والے غیرملکیوں کیلئے متحدہ عرب امارات سے خوشخبری آگئی

دبئی (قدرت روزنامہ ) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا ہے کہ گولڈن اقامہ رکھنے والے غیرملکیوں کو طویل المدتی قیام کی اجازت،گولڈن اقامے کیلئے کسی اسپانسر کی بھی ضرورت نہیں ، گولڈن اقامہ ہولڈرز امارات میں رہتے ہوئے ملازمت کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں سرمایہ کاری اور اعلی تعلیم بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے گولڈن اقامہ کے خصوصی فوائد بتاتے ہوئے کہا گیا کہ گولڈن اقامہ امارات میں سرمایہ کاری ، تجارت، سروسز کے شعبے سے منسلک افراد کے علاوہ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اور ذہین طلبا کو بھی جاری کیا جاتا ہے۔گولڈن اقامے کی دو کیٹگریز ہیں۔ درخواست گزار کی قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقامہ جاری کیا جاتا ہے۔گولڈن اقامہ کی مدت پانچ اور دس برس ہوتی ہے جس میں مزید توسیع کرائی جا سکتی ہے۔

گولڈن اقامہ ہولڈر کو یہ سہولت بھی ہے کہ وہ 6 ماہ سے زیادہ عرصے کے لیے بھی امارات سے باہر رہ سکتا ہے۔اقامہ ہولڈر کو اپنی فیملی کے لیے اقامہ جاری کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ ذاتی ملازمین کے لیے بھی تعداد کی کوئی خاص حد مقرر نہیں۔سرمایہ کار کے لیے بنیادی شرط ہے کہ وہ سرمایہ کاری فنڈ کے ذریعے دوملین درھم کی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کرائے جس کیلیے سرمایہ کاری فنڈ سے تصدیق شدہ درخواست جمع کرانا ہو گی۔

علاوہ ازیں کمپنی کھولنے کا معاہدہ جس میں سرمایہ کاری کیلیے کم از کم دو ملین درھم ظاہر کرنا ہوں گے۔وہ افراد جن کی ملکیت میں جائیداد ہو انہیں براہ راست پانچ برس کے لیے گولڈن اقامہ جاری کیا جاتا ہے جسے بعدزاں تجدید کرایا جا سکتا ہے۔

Recent Posts

اپنے لیے اللّٰہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں، مہوش حیات

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ میں اپنے لیے…

1 min ago

نان فائلر کی اختراع سمجھ نہیں آتی، اسے ختم کریں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نان فائلر کی…

8 mins ago

زرین خان نے بیوٹی ریلز بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ زرین خان نے سوشل میڈیا پر بیوٹی سے متعلق ریلز بنانے والوں…

13 mins ago

مہیما چوہدری نے حنا خان کو باہمت قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ مہیما چوہدری نے بھارتی ڈراموں سے شہرت…

25 mins ago

شہباز شریف اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں، مسائل کا آخری حل مذاکرات ہیں،اپنا کردار نبھائیں گے : آفتاب شیرپاو کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو نے وزیراعظم…

56 mins ago

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد کس کا بھارتی ٹیم کا کپتان بننے کا امکان ؟ نام سامنے آ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی کپتان روہت شرما کی…

1 hour ago