اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت جاری، پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی بھی دوبارہ واپسی

لاہور (قدرت روزنامہ) مظفر گڑھ میں سابق رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا دوبارہ ن لیگ میں شامل ہو گئے جب کہ علی پور سے سابق تحصیل ناظم خضر حیات گوپانگ اور سابق چئیرمین یونین کونسل نواب گوپانگ بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے . مظفر گڑھ میں سابق ایم این اے اسلطان محمود ہنجرا نے دوبارہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی .

سلطان محمو دہنجرا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے مظفر گڑھ کے دورے میں کیا . سلطان محمود ہنجرا نے 2018ء کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑا تھا . جبکہ حمزہ شہباز کی راجن پور آمد کے موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ دریشک نے دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا . حفیظ دریشک 2013 میں مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی . شمولیت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخاب مسلم لیگ (ن)کا ہے اور مسلم لیگ (ن)ہی ملک کو دوبارہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرسکتی ہے . اس سے قبل بھی حمزہ شہباز کے جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران کئی اہم سیاسی رہنما ن لیگ میں شامل ہوئے . راجن پور سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کااعلان کیا . ملتان میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے اسحاق بچا نے بھی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی اورمسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا . حمزہ شہباز کے خانیوال پہنچنے پر سابقہ رکن پنجاب اسمبلی جمیل شاہ نے متعلقہ حلقے کے رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر کی موجودگی میں مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کی . مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 271 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور سرکردہ رہنما اختر علی گوپانگ نے مسلم لیگ (ن)کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے کا اعلان کیا . . .

متعلقہ خبریں