کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ اور صوبائی جنرل سیکرٹری رزاق عاصم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سینیٹر ایمل ولی خان کا 4 روزہ سیاسی دورہ بلوچستان کے جمہوری سیاست میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا دورہ ہر لحاظ سے تاریخی پس منظر پیش کریگا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی کو پارٹی کا مرکزی منصب سنبھالنے پر پہلا سیاسی پروگرام پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کی جانب سے 8 جون کو کوئٹہ لا کالج میں دیا جائے گا یہ یقیناً پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمل ولی خان ملک میں اظہار رائے پر قدغن، سیاسی بحران، طلبا یونین پر پابندی، اداروں کی ملکی سیاست میں بے جا مداخلت، تعلیمی اداروں کی نجکاری اور معاشی عدم استحکام پر عوامی نیشنل پارٹی کا سیاسی نقطہ نظر بیان کریں گے۔ پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ کی جانب سے پی ایس ایف بلوچستان کے تمام یونٹوں کو تاکید کی کہ وہ مرکزی صدر کی آمد پر استقبالیہ پروگرام کے متعلق اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے کر تیاریاں تیز کر کے 8 جون کو اپنے محبوب قائد کا پرجوش استقبال کر کے ایک تاریخی استقبالیہ پروگرام ثابت کرنے میں بھرپور توانائی صرف کریں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…