این اے 265 پر دوبارہ الیکشن، سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت 7 جون کو ہوگی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پر دوبارہ الیکشن کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت سات جون کو ہوگی ، سماعت جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کریگا۔نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے وکیل سینئر قانون دان ریاض احمد ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل تین رکنی بینچ سات جون کو کوئٹہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 پر انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کریگا جس کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کے وکلاکو نوٹسز جاری کردیئے ہیں،انہوںنے بتایا ہے کہ گزشتہ سماعت پر فاضل عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago