ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل میں تقرری کا معاملہ، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل میں تقرری پر صدارتی آرڈیننس کے خلاف شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی جانب سے سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالف کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس بد نیتی پر مبنی ہے، ٹریبونل مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے، آرڈنینس کا اطلاق حالیہ الیکشن 2024 پر نہیں ہو سکتا، درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارتِ قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نگراں صدر یوسف رضا گیلانی نے الیکشن ترمیم آرڈیننس 2024 پاس کیا، صدارتی آرڈیننس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے، ٹربیونل مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آچکا ہے، اس آرڈیننس کا اطلاق الیکشن 2024 پر نہیں ہو سکتا۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیتے ہوئے درخواست کے حتمی فیصلے تک صدارتی آرڈیننس کا اطلاق روک دے۔
درخواست گزار کے وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس شمس محمود مرزا نے دریافت کیا کہ آرڈیننس کس طرح بدنیتی پر مبنی ہے، کیا آرڈ نینس کے طریقہ کار چینج کر دیا گیا ہے، آ پ تیاری کے بغیر پیٹیشن کر دیتے ہیں۔
عدالت نے درخواست گزار کو تیاری کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل کی مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

4 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago