ملک میں مہنگائی کی شرح گرنے کا رجحان، مئی میں 3.2 فیصد کمی ریکارڈ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی شرح گرنے کا رجحان دیکھا گیا ۔مئی میں مہنگائی کی شرح میں 3.2فیصد کمی ہوگئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 3.2 فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 11.8فیصد کی سطح پر آگئی۔
ملک میں گذشتہ ایک ماہ(مئی 2024)کے دوران ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 3.24فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور سالانہ بنیادوں پر مئی 2024کے دوران مہنگائی کی شرح کم ہوکر11.8فیصد کی شرح پر آگئی ہے جو کہ ایک سال کے دوران 38فیصد سے کم ہوکر 11.8فیصد کی سطح پر آئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی)کے دوران بھی مہنگائی کی شرح کم ہوکر 24.5 فیصد کی سطح پر آگئی ہے پچھلے سال اسی عرصے کے دوران ملک میں مہنگائی کی کی شرح 29.1فیصد تھی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2.24 کے مقابلےمئی2024 میں سی پی آئی افراط زر 11.76 فیصد ریکارڈ کیا گیا جب کہ اپریل میں سی پی آئی افراط زر 17.34 فیصد تھا۔ ایک سال میں بجلی 58.7 فیصد، ٹرانسپورٹ سروس 32.2، کاٹن ملبوسات 23.2 فیصد ، پیاز 86.6 فیصد، ٹماٹر 55.4 اور مصالہ جات 39.17 فیصد مہنگے ہوئے۔
اعدادوشمار کے مطابق مئی میں ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی میں3.24فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مئی 2024 میں مہنگائی 11.76 فیصد پر آگئی۔ مئی میں شہروں میں مہنگائی میں 2.80 فیصد اور دیہات میں 3.89 فیصد کمی ہوئی جب کہ جولائی سے مئی تک مہنگائی کی شرح 24.52 فیصد رہی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں ٹماٹر، پیاز 51 فیصد، چکن35.2 اورگندم 22.7 فیصد سستے ہوئے جب کہ مئی میں مائع ایندھن 9.4، بجلی چارجز 4.5، موٹر فیول 3.18 فیصد سستا ہوا ،اس کے علاوہ مئی میں آلو 14.73،گوشت چارفیصد اور لوبیا کی قیمتوں میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Recent Posts

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

4 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago