سُپر ہٹ ویب سیریز ‘ہیرامنڈی’ کے سیزن 2 کا اعلان


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی بلاک بسٹر ویب سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا گیا۔ سنجے لیلا بھنسالی پروڈکشن اور نیٹ فلکس انڈیا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مشترکہ پوسٹ کے ذریعے ‘ہیرامنڈی’ کے دوسرے سیزن کا اعلان کیا۔
پوسٹ میں طوائفوں کے رقص پر مبنی ٹیزر جاری کیا گیا جوکہ ممبئی کی سڑک پر ایک تقریب کے دوران ‘ہیرامنڈی’ کے گانوں پر پرفارم کرتی نظر آئیں۔‘ہیرامنڈی’ کے دوسرے سیزن کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انارکلیوں اور گھنگروؤں میں ملبوس 100 طوائفیں رقص کررہی ہیں۔
نیٹ فلکس انڈیا نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ محفل پھر سے جمے گی کیونکہ ہیرا منڈی کا سیرن 2 آئے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے حال ہی میں سیریز کے دوسرے سیزن کی تصدیق کی تھی، اُنہوں نے کہا تھا کہ ‘ہیرامنڈی 2′ میں طوائف تقسیم ہند کے بعد لاہور سے ممبئی اور کولکتہ آجائیں گی، پھر یہاں کی فلم انڈسٹری میں اپنا کیریئر شروع کریں گی۔
سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا تھا کہ وہ دوسرے سیزن میں بھی رقص اور موسیقی کریں گی لیکن اس بار نوابوں کے لیے نہیں بلکہ پروڈیوسرز کے لیے کریں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کے ذریعے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھا ہے۔
اس سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سنجیدا شیخ، شرمین سیگل اور فردین خان شامل ہیں۔ ‘ہیرا منڈی’ کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا تھا اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

Recent Posts

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

3 mins ago

بھارت: تقریب میں مدعو نہ کرنے پر جھگڑا، خاتون رہنما پر تشدد، چپل کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی ایل) کی…

6 mins ago

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

13 mins ago

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

19 mins ago

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی…

26 mins ago

ایچ آر سی پی کا مبینہ توہین مذہب پر 2 افراد کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)انسانی حقوق کمیشن نے مبینہ طورپر 2 افراد کے ماورائے عدالت قتل پر…

34 mins ago