دنیا کی سب سے بھاری موٹرسائیکل


زلی(قدرت روزنامہ) جرمنی میں دو بھائیوں نے دنیا کی سب سے بھاری موٹر سائیکل بنائی ہے جس کا نام انہوں نے Panzerbike رکھا ہے۔ ٹیلو اور ولفریڈ نیبل جرمنی کے علاقے زلی میں ہارزر بائیک نامی موٹر سائیکل کی دکان کے مالک ہیں جہاں وہ مختلف ڈیزائن کی حامل موٹرسائکلز تیار کرتے رہے ہیں۔
دونوں بھائیوں کی ہمیشہ سے یہ رائے رہی ہے کہ پرانے سامان کو ضائع نہیں کرنا چاہیے اور اسے مختلف مقاصد میں دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایسے ہی پرانے اور قابل استعمال سامان کو ڈھونڈنے کیلئے وہ جرمنی کے ایک قصبے ہالبرسٹڈ میں آئے جہاں ریڈ آرمی کی سابقہ ​​بیرکوں کو مسمار کیا گیا تھا۔
وہ موٹرسائیکلوں میں استعمال کرنے کے لیے پرزے تلاش کر رہے تھے کہ جبھی ان کی نظر T-55 نامی سوویت ٹینک کے انجن پر پڑی جو کافی حد تک صحیح سالم تھا۔
یہ انجن انہیں اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اسے فوراً خرید لیا اور ایک بائیک میں نصب کرکے اسے چالو کردیا۔ موٹرسائیکل کو انہوں نے پینزر بائیک کا نام دیا۔ پینزربائیک 5 ٹن کے سوویت ٹینک انجن سے چلنے والی موٹرسائیکل ہے اور اب تک دنیا کی سب سے بھاری موٹرسائیکل کا اعزاز رکھتی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago