اگر کرکٹر وزیر اعظم بن سکتا ہے تو اداکارہ کیوں نہیں؟ مہوش حیات نے عمران خان کی جگہ لینے کی خواہش ظاہر کردی
ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ عمران خان کے مقابلے میں آنا چاہتی ہیں؟ اس پر مہوش حیات نے کہا کہ وہ عمران خان کے مقابلے میں نہیں آئیں گی لیکن ان کی جگہ کسی کو تو لینی ہے، ان کی جگہ لینے والی وہ خود بھی ہوسکتی ہیں . اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بچپن میں بہت شرمیلی تھیں لیکن آہستہ آہستہ اس پر قابو پایا، چیزوں کو غور سے دیکھتی رہتی ہیں، وہ یہ نہیں کرتیں کہ سین کرنے کے بعد کمرے میں جا کر بیٹھ جائیں بلکہ وہ چیزوں کو اور کام کو دیکھتی رہتی ہیں، وہ اس لیے بھی ایسا کرتی ہیں کیونکہ وہ مستقبل میں ڈائریکشن کا ارادہ رکھتی ہیں . مہوش حیات نے کہا کہ انہیں بھوت پریت سے ڈر نہیں لگتا لیکن یہ یقین ہے کہ وہ موجود ہیں، انہیں چھپکلی سے بھی ڈر نہیں لگتا لیکن اسے دیکھ کر گھن آتی ہے . انہیں اڑنے والے کاکروچ سے ڈر لگتا ہے، جب بھی وہ ایسا کوئی لال بیگ دیکھتی ہیں تو انہیں یہی خوف رہتا ہے کہ کہیں یہ میرے اوپر ہی آکر نہ بیٹھ جائے . اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ان کا کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے، ان کا مقابلہ اپنے آپ سے ہے، خود پر ہونے والی تنقید کا جواب بہترین کام کے ذریعے ہی دیا جاسکتا ہے . . .