میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ فیروز والا کے علاقے میں نئی نویلی دلہن کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی ہے . پولیس کے مطابق ملزم نے بلیک میل کرکے لڑکی کو گھر سے باہر بلایا . ملزم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا . اس حوالے سے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے . ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم مصور پہلے بھی متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کرتا تھا اور اس سے طلائی زیورات اور 20 ہزار نقدی بھی لوٹ کر فرار ہو گیا . پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے . دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ گرین ٹاون میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو ملزموں کی جانب سےجان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں . میڈیکل میں زیادتی ثابت ہونے کےباوجود لڑکی دھمکیوں کی وجہ سے کیس واپس لینے پر مجبور ہوگئی . جوں جوں ملک بھر میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ہی ان واقعات کے رپورٹ ہونے کے بعد انصاف کی فراہمی میں بھی تاخیر ہو رہی ہے . ایک اندازے کے مطابق ’پاکستان میں روزانہ 11 خواتین اور آٹھ بچے زیادتی کا شکار ہوتے ہیں . یہ تعداد پولیس اور دیگر اداروں کے پاس درج ہونے والی شکایات سے اخذ کی گئی ہے . رواں برس جنوری میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق 2015ء سے اب تک مجموعی طور پر جنسی زیادتی کے 22 ہزار 37 مقدمات درج ہوئے جن میں سے چار ہزار 60 مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں . خواتین اور بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے والدین کی تشویش میں بھی اضافہ کر دیا ہے . . .
گجرانوالہ (قدرت روزنامہ) خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی . گجرانوالہ میں نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا .
متعلقہ خبریں