گوادر میں علمی ادبی وثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی ، مولانا ہدا یت الر حمن


گوادر(قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الر حمن نے کہا ہے کہ ضلع گوادر میں علمی ادبی وثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی جس کے تحت عوام کو مقامی سطح پر معیاری علمی ،ادبی ثقافتی اور تفریحی سہولیات میسرآسکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں ادبی تنظیم ازم آزمان پسنی کو جڈی میلہ کے لیے جبکہ خیر جان آرٹ اکیڈمی کو عید میلہ کے لیے الگ الگ آٹھ لاکھ پچاس ہزار روپے کیچیک حوالہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر ازم آزمان پسنی کے صدر کمبر کلمتی اور خیر جان آرٹ اکیڈمی کے یونس حسین نے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت سے اٹھ لاکھ پچاس ہزار روپے کا چیک وصول کیا ھے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ھوئے کہاں ھے کہ ضلع بھرمیں ادبی وثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور اس ضمن میں ادبی تنظیموں کے ساتھ ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں آئندہ کوشش کی جائے گی ازم آزمان پسنی اور خیر جان آرٹ اکیڈمی سمیت تمام ثقافتی اداروں کے گرانٹ کو بڑھایا جائے اس موقع پر ازم آزمان پسنی کے صدر کمبر کلمتی اور خیر جان آرٹ اکیڈمی کے یونس حسین نے رکن صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے اداروں کی ادبی وثقافتی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

1 min ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

11 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

23 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

29 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

32 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago