حب میں بجلی کے ستائے لوگ سڑکوں پر آگئے، مرکزی شاہراہ ٹائر نذر آتش کرکے بند کردی


سونمیانی وندر(قدرت روزنامہ)بجلی کے ستائے سڑکوں پر نکل آئے چارروز سے وندر ویلز ایریا کی بجلی کی سپلائی بند ہونے کے خلاف ویلز ایریا کے مکینوں نے مین ایکو شاہراہِ پر ٹائر جلا کر ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا تفصیلات کے مطابق تحصیل سونمیانی وندر کے ویلز ایریا کی بجلی کی سپلائی گزشتہ چار دنوں سے بند ہونے کی وجہ سے ویلز ایریا کے مکینوں نے ڈام موڑ حسن ہوٹل پر احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی شاہراہِ پر ٹائر جلا کر مین ایکو شاہراہِ پر ٹائر جلا کر ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا اس دوران وائس چیرمین میونسپل کمیٹی وندر محمد اسلم سوری ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر غلام مصطفیٰ شاہ بھوتانی گروپ کے سینئر رہنما وڈیرہ عبدالستار انگاریہ چیرمین یونین کونسل سونمیانی عبدالواحد سوری نے احتجاج میں شامل افراد سے کامیاب مذاکرات کرتے ہوئے مین ایکو شاہراہِ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا مین ایکو شاہراہِ کے بند ہونے کے باعث شاہراہِ کے دونوں اطراف سیکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی واضع رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے کسی نمائندے نے عوام کو درپیش مسلے کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی عوامی نمائندوں اور ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر کی کوششوں سے کوئٹہ کراچی شاہراہِ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا منگل کے روز تک بجلی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی تو کسی بھی وقت مین ایکو شاہراہِ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کی جائے گی۔

Recent Posts

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

25 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

35 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

44 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

54 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

1 hour ago