بلوچستان میں کوئلہ گاڑیوں سے بھتہ وصولی اور مزدوروں کا قتل حکومت کی ناکام ہے، جماعت اسلامی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ پرامن علاقوں میں بدامنی کا پھیلناحکومت وسیکورٹی فورسزکی ناکامی ہے دکی میں ٹرکوں کوجلاکر قیمتی افراد کو جلانے وقتل کرنے کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے یہ سب سیکورٹی فورسز،اداروں اورحکومت کی ناکامی ہے ۔حکومت وسیکورٹی فورسزکی موجودگی میں دکی میں روزانہ ٹرکوں پر حملے ،ٹرکوں کوجلانا ،ڈرائیورزکو قتل کرنا وجلانا ،کوئلہ گاڑیوں سے غنڈہ ٹیکس لیناکئی سوالوں کو جنم لے رہا ہے ۔اربوں روپے سیکورٹی کے نام پر خرچ ہورہے ہیں لیکن عوام کی جان ومال محفوظ نہیں یہ سب لمحہ فکر اورسیکورٹی فورسزکی ناکامی ہے ۔عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت وریاست کی ذمہ داری ہے جس سے وہ کسی صورت بری الزمہ نہیں ہوسکتے ۔نامعلوم افراد کے نام پرکب تک ڈکیتی ، قتل وغارت گری ،ٹارگٹ کلنگ اوربدامنی کب تک پھیلائی جائیگی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی دکی کے ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ دکی میں ٹرک ڈرائیورزودیگر بے گناہ لاتعلق افراد کو قتل کرنا ریاستی اداروں سیکورٹی فورسزکی ناکامی ہیں ۔عوام کے جان ومال میں سیکورٹی فورسز،ریاستی ادارے حکومت وانتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔ عوام ،سیاسی جماعتیں ،علاقے کے عمائدین ملکردکی وصوبے کے دیگر علاقوں میں بدامنی کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔ریاستی ادارے،سیکورٹی فورسز کی کوتاہی وغفلت پر بھی آنکھیں بند نہیں کرسکتے۔ حکومت دکی سمیت بلوچستان کے دیگر تمام علاقوں میں فوری امن قائم کریں ۔علاقوں کے عوام پرامن اور ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں سب آپس میں ایک دوسرے کو جانتے اور ایک دوسرے کی حفاظت کیلئے کام کر رہے ہیں لیکن سیکورٹی اداروں ،حکومتی انتظامی اہلکاروں کی موجودگی میں نامعلوم قوتیں سازش کے تحت آکر جلاﺅ گھیراﺅلوٹ مار وغنڈہ ٹیکس لیکر امن وامان کو تباہ کر دیتے ہیں ۔کوئلہ لیز ،کوئلہ ٹرکوں پر حملے فوری رکھواکر دکی کوامن دی جائے ۔دکی ہرنائی ودیگر پرامن علاقوں میں امن کا قیام ،سازشوں وبدامنی کو رکھوانا حکومت واداروں کی ذمہ داری ہے ۔ جماعت اسلامی دکی ودیگر علاقوں میں امن کے قیام کیلئے سیاسی جمہوری قوتوں تاجروں وعوام کیساتھ ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

4 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago