پیپلز پارٹی سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کی پسماندگی دور کرے گی، فریال تالپور


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی خواتین ونگ کی صدر رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کی پسماندگی اور احساس محرومی دور کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک کی کراچی میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ملاقات میں بلوچستان اور ملک کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور حکومت کے حوالے سے بات چیت ہوئی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں کی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ غریب لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے جس اعتماد کا اظہار بلوچستان کے لوگوں نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں کیا ہے وہ قابل تحسین عمل ہے اس لئے حکومت بلوچستان اور سندھ کے لوگوں کا احساس محرومی دور کرتے ہوئے انہیں روزگار کی فراہمی اور زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی جس طرح پہلے دور اقتدار میں بلوچستان پیکج، اٹھارویں ترمیم، صوبائی خود مختاری، این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کو باہمی مشاورت سے یقینی بنایا تھا اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے ادی فریال تالپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے بلوچستان کے لوگوں کی امیدوں پر پورا اترے گی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago