کراچی میں کہاں کہاں مویشی منڈیاں لگیں گی؟ اعلان ہوگیا


کراچی(قدرت روزنامہ)عید الاضحیٰ کے سلسلے میں کمشنر کراچی نے شہر میں 22 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دے دی، منڈیاں قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع جنوبی کے 3 مقامات پر منڈیا ں لگائی جائیں گی جس میں سنڈے بچت بازار گراؤنڈ نزد ہائپراسٹار کلفٹن پر مویشی منڈی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت ہوگی، اسی طرح ماری پورروڈ نزد دعا ہوٹل لیاری، اور محمدی گراؤنڈ عثمان آباد میں مویشی منڈیاں لگیں گی جو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے ماتحت ہوں گی۔
اسی طرح ضلع شرقی میں احسن آباد میں موشی منڈی لگے گی جو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے ماتحت ہو گی، ضلع غربی میں تین مقامات پر مویشی منڈیاں لگیں گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت کے ڈی اے گراؤنڈ سرجانی ٹاؤن، بکرا منڈی گل محمد گوٹھ نزد نورانی ہوٹل ، اور تیسری منڈی اورنگی سیکٹر 4 میں قائم کی جائے گی۔
ضلع وسطی میں سب سے زیادہ پانچ منڈیا ں لگیں گی، سنڈے بازار گراؤنڈ سیکٹر 11 ڈی نارتھ کراچی اور لیاقت آباد نمبر 8 نزد فٹ بال گراؤنڈ پر لگنے والی منڈیاں کے ایم سی کے تحت ہوں گی، تیسری منڈی محمدی گراؤنڈ لیاقت آباد پر قائم کی جائے گی جو ٹی ایم سی کے ماتحت ہوگی۔
اسی طرح آئی ٹی گراؤنڈ شادمان سینٹر سیکٹر 14 بی نارتھ ناظم آباد ، اور افغان گراؤنڈ ایف بی ایریا پر لگنے والی منڈیاں بھی کے ایم سی کے ماتحت ہوں گی۔
ضلع ملیر میں اسماعیل گبول گوٹھ یو سی 8 اوردوسری مویشی منڈی گلشن حدید چورنگی پر لگے گی، یہ دنوں منڈیاں ٹی ایم سی ملیر کے ماتحت ہوں گی۔ ضلع کیماڑی میں تین مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی؛ یوسف گوٹھ بلدیہ ٹاؤن ، اور حسرت موہانی کالونی میں لگنے والی مندیاں ٹی ایم سی اورلیاری بکرا پیڑی کی منڈی کے ایم سی کے تحت ہوگی۔
ضلع کورنگی میں چار مقامات پر مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی، اولڈ کے ٹی سی ڈپو نزد انڈس اسپتال، عظیم پوری قبرستان کے قریب اور فرینڈ گراؤنڈ 1300 روڈ لانڈھی ٹاؤن پر ٹی ایم سی کے تحت مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔
چوتھی مویشی منڈی کریک روڈ سنڈے بچت بازار قیوم آباد میں لگے گی جو بلد یہ کراچی کے ماتحت ہو گی، جبکہ کر اچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی نادرن بائی پاس پر قائم ہے۔
کمشنرکراچی نے قانونی طور پر 22مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی ہے اس کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں کئی غیرقانونی مویشی منڈیاں لگی ہو ئی ہے۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

6 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

9 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

12 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

22 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

26 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

53 mins ago