ملک درست سمت میں گامزن، پرامید شہریوں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں پرامید شہریوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایک حالیہ سروے کے مطابق گزشتہ 2 برسوں کے دوران ان افراد کی تعداد 12 فیصد سے بڑھ کر 18 فیصد ہوگئی ہے جو سمجھتے ہیں ملک درست سمت میں گامزن ہے . مارکیٹ ریسرچ کمپنی اپسوس کے حالیہ کنزیومر انڈیکس سروے کے مطابق گزشتہ 2 برسوں کے دوران پر امید پاکستانیوں کی تعداد میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو سمجھتے ہیں ملک درست سمت میں گامزن ہے .

’10 میں سے 3 پاکستانی مہنگائی کو تشویشناک مسئلہ سمجھتے ہیں، یہ تعداد گزشتہ 3 برسوں کے دوران سے کم ریکارڈ کی گئی ہے . ‘ اس حالیہ سروے کے مطابق ملکی معیشت کی موجودہ حالت کو ‘مضبوط’ قرار دینے والے پاکستانیوں کی تعداد میں رواں برس کی پہلی سہ ماہی سے 4 گنا بڑھ کر 4 فیصد سے 16 فیصد ہو گئی ہے . ’سوائے ستمبر 21 میں ایک مرتبہ غیر معمولی اضافے کے بعد یہ مثبت رجحان گزشتہ 5 سالوں میں اب تک کی بلند ترین سطح ہے . ‘ ’رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے بعد سے گھریلو خریداری میں آسانی کے اعتبار سے پاکستانیوں کی تعداد میں 2.5 گنا اضافہ ہوا ہے، جو 4 فیصد سے 10 فیصد ہوگئی ہے، ان پاکستانیوں کی تعداد میں تقریباً 4 گنا اضافہ ہوا ہے جو بڑی خریداری بھی آرام سے کررہے ہیں . ‘ کنزیومر انڈیکس سروے کے مطابق ان پاکستانیوں کی تعداد بھی 11 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد ہوگئی ہے جو مستقبل کے لیے بچت کرنے کی اپنی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، 23 ستمبر کے بعد سے ایسے پاکستانیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جو بچت کرنے کی اپنی صلاحیت کے حوالے سے پراعتماد ہیں، جو مستقل لیکن مستحکم ترقی کے آثار ہیں . ’پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں ملازمت کے تحفظ کے حوالے سے اعتماد میں بھی تھوڑا اضافہ ہوا ہے، پچھلی سہ ماہی سے، پاکستان نے 4 میں سے 3 ذیلی انڈیکس میں مثبت تبدیلی ظاہر کی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کے اعتماد کے مجموعی اشاریہ میں مثبت تبدیلی کے باعث 32.3 کا موجودہ مجموعی انڈیکس پچھلے 3 سالوں میں بہترین ہے . ‘ . .

متعلقہ خبریں