’پی ٹی آئی کا بیانیہ جیت گیا اور سائفر صفر ہوگیا‘ کیس میں عمران خان کے جیتنے پر صارفین کے تبصرے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ سنایا۔
فیصلہ سنائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے عمران خان کے حق میں مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا ’ڈٹ کے کھڑے ہیں ہم‘، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ آج پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے حکومت قربان کر دی لیکن ملکی سالمیت پر سمجھوتہ نہ کیا۔
وقار ملک لکھتے ہیں کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا پہلا لیڈر ہے جس نے بغیر کسی ڈیل کے میرٹ پر عدالت سے بریت حاصل کی ہے اور یہ تاریخ میں لکھا جائے گا۔
صحافی مغیث علی نے لکھا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے لیے ایک بڑا کیس زمین بوس ہوگیا، پی ٹی آئی کا بیانیہ جیت گیا اور سائفر صفر ہوگیا۔
شاکر محمود اعوان نے کہا کہ سائفر کیس ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے لکھا کہ حق کی فتح ہوئی ہے، الحمدللہ میرا لیڈر عمران خان پھر سے سرخرو ہوگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں سزاؤں کو معطل کرتے ہوئے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کردیا ہے۔
ثمینہ عارف نے پوچھا کہ سائفر والے معاملے میں اب عمران خان سے معافی کون مانگے گا؟
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago