سائفر کیس’وڑ‘ گیا، جھوٹا مقدمہ بنانے والے حساب کے لیے تیار رہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاق پیسے دینے کو تیار نہیں، سب چیزیں مہنگی ہو رہی ہیں، پیسہ کہاں جا رہا ہے وفاق سے پوچھیں گے، اراکین اسمبلی پریشان نہ ہوں وفاق پہلے سے زیادہ رقم دے گا۔ سائفر کیس ’وڑ‘ گیا، جھوٹا مقدمہ بنانے والے حساب کے لیے تیار رہیں۔
پیر کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا وفاق کا گروتھ ریٹ صرف ایک فیصد پر آ گیا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت میں یہ گروتھ ریٹ 5.6 فیصد تھا، وفاق ہمیں پیسے نہیں دے رہا ہے لیکن پریشان نہ ہوں وہ ہمیں اس سے زیادہ رقم دے گا۔
وزیراعلی نے کہا کہ جب صوبے کے حقوق کے بارے میں پوچھتے ہیں تو کہتے ہیں ان کا روّیہ ٹھیک نہیں ہے، سب چیزیں مہنگی ہو رہی ہیں، پیسہ کہاں جا رہا ہے وفاق سے ضرور پوچھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری مکمل تھی اس لیے بجٹ بھی جلد پیش کیا، ہم نے عوامی بجٹ پیش کیا ہے، جس کا صوبے کو فائدہ ہوگا، صحت کارڈ کے لیے مزید 35 ارب روپے رکھے ہوئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے بجٹ کو بڑھایا جائے، اراکین اسمبلی کی بجٹ تجاویز کو بھی غور سے سنیں گے اور عمل درآمد بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف تختی تک محدود نہیں رہیں گے، جلد کام کریں گے اور منصوبے بھی جلد اور بروقت مکمل کریں گے۔
علی امین گنڈاپور نے سائفر کیس کے عدالتی فیصلے پر گفتگو کرے ہوئے کہا کہ آج عوام نے دیکھ لیا کہ سائفر کیس ’وڑ‘ گیا، ہم ان لوگوں کو سزا دلا کر دم لیں گے، جنہوں نے جھوٹا سائفر کیس بنایا تھا، آج توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے والوں میں کوئی صدر اور کوئی وزیر اعظم بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے ’سائفر کیس‘ بنوایا وہ حساب کے لیے تیار رہیں، ہم حساب لیں گے، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت پر عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

10 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

40 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

51 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago