عدالت نے حکم دیا ہے کہ عائشہ ثنا کی گرفتاری تک ان کے وارنٹ گرفتاری مؤثر رہیں گے . ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اپنے رجسٹر میں وارنٹ گرفتاری کا اندراج کرے . سیشن کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ عائشہ ثنا 30 دن کی حتمی مہلت کے باوجود بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں . یاد رہے کہ اداکارہ عائشہ ثنا پر یوسف بیگ مرزا کے خاندان کو بدنام کرنے کا الزام عائد ہے . ٹی وی میزبان عائشہ ثنا پر مدعی کی بیوی اور بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا بھی الزام ہے . تاہم عائشہ ثنا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہوئیں وہ اپنے خلاف درج مقدمے میں مارچ 2021 سے پیش نہیں ہو رہیں . . .
(قدرت روزنامہ)لاہور کی سیشن عدالت نے سائبر کرائم کے مقدمے میں معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ ثنا کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے .
اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ ثنا کو اشہاری قرار دینے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے جاری کیا .
متعلقہ خبریں