(قدرت روزنامہ)لاہور کی سیشن عدالت نے سائبر کرائم کے مقدمے میں معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ ثنا کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ ثنا کو اشہاری قرار دینے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے جاری کیا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ عائشہ ثنا کی گرفتاری تک ان کے وارنٹ گرفتاری مؤثر رہیں گے۔
ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اپنے رجسٹر میں وارنٹ گرفتاری کا اندراج کرے۔سیشن کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ عائشہ ثنا 30 دن کی حتمی مہلت کے باوجود بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ عائشہ ثنا پر یوسف بیگ مرزا کے خاندان کو بدنام کرنے کا الزام عائد ہے۔ٹی وی میزبان عائشہ ثنا پر مدعی کی بیوی اور بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا بھی الزام ہے۔تاہم عائشہ ثنا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہوئیں وہ اپنے خلاف درج مقدمے میں مارچ 2021 سے پیش نہیں ہو رہیں۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…