اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وزیراعظم بنانے کی کوئی تجویز فی الحال زیرغور نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز کی مصروفیت کے باعث نواز شریف کو پارٹی صدر بنایا گیا۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف سینیئر سیاستدان ہیں جن کے تمام رہنماؤں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
عرفان صدیقی نے کہاکہ نواز شریف کو اس بات کا غصہ ہے کہ ملک کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے کسی آرمی چیف کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کی، ہمیشہ دوسری جانب سے آغاز ہوا، مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اور بھی کسی وزیراعظم سے آرمی چیف کی نہیں بن سکی۔
مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ ملک میں مارشل لا کے کوئی امکانات نہیں، عمران خان سے بات کے لیے تیار ہیں مگر وہ اپنے غلطیوں کو تسلیم کریں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…