حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنائی، ٹک ٹاکر حریم شاہ آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں، اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے انہیں کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا، متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ حریم شاہ اور صندل خٹک ایک ساتھ موجود ہیں، حریم شاہ گانے پر ڈانس کر رہی جبکہ صندل خٹک اُن کی ویڈیو بنا رہی ہیں، حریم شاہ جس گانے پر ڈانس کررہی ہیں اُس کے بول یہ ہیں  جانے والا سانپ تھا ،،،تیرا ہوا نہ میرا ہوا۔

کچھ روز قبل بھی اداکارہ حریم شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اداکارہ حریم شاہ اور صندل خٹک ایک گاڑی میں ڈانس کررہی ہیں، مذکورہ ویڈیو پرحریم شاہ اور صندل خٹک کو سو شل میڈیا صارفین کی جانب سےسخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حریم شاہ نے اپنی شادی کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوچکی ہیں اور ان کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے جو کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بے حد قریب ہیں، جس کی بلال شاہ نے بھی تصدیق کردی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

22 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے حکومت کو کل…

25 mins ago

علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔…

44 mins ago

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

48 mins ago

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

2 hours ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

2 hours ago