کراچی (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرائے گئے اپنے بیانِ حلفی میں رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال کی جانب سے کہا گیا کہ عدلیہ اور ججز کے اختیارات اور ساکھ بدنام کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔
ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا دل سے احترام کرتے ہیں عدلیہ سے متعلق اپنے بیان پر بالخصوص 16 مئی کی پریس کانفرنس پر غیرمشروط معافی چاہتا ہوں۔
بیان حلفی میں مصطفیٰ کمال نے عدالت سے معافی کی استدعا کرتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا، کراچی سے تعلق رکھنے والے دونوں اراکین پارلیمنٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں متوقع ہے۔
متنازع پریس کانفرنس کرنے پر سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو طلب کرتے ہوئے 2 ہفتے کا وقت دیا تھا، 17 مئی کی سماعت میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا سپریم کورٹ لوگوں کا ادارہ ہے جس کا وقار کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…