لاپتا شہریوں سے متعلق خفیہ اداروں سے دوبارہ رپورٹس لانے کا حکم


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے مختلف علاقوں سے لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وزارت دفاع کو تمام ایجنسیوں اور حراستی مراکز سے دوبارہ رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل بینچ کے روبرو کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اسٹیل ٹاؤن سے لاپتا شہری دریا خان کی گمشدگی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق دریا خان کو حیدرآباد پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔
مومن آباد سے لاپتا شہری سجاد حسین کی اہلیہ عدالت میں پیش ہوئی۔ اہلیہ نے کہا کہ متعدد برسوں سے پولیس اسٹیشنز اور عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہوں، میرے شوہر گھر کے سربراہ تھے اور کوئی کمانے والا نہیں ہے۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے شہری کی بازیابی کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے؟
تفتیشی افسر نے بتایا کہ متعدد جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس ہوچکے ہیں، جے آئی ٹیز میں شہری کی جبری گمشدگی کا تعین ہوچکا ہے، لاپتا شہری کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کی سمری بھی منظور ہوچکی ہے لیکن ان کے اہل خانہ نے معاوضہ وصول کرنے سے انکار کردیا۔ اہلیہ نے کہا کہ مجھے رقم نہیں میرا شوہر واپس کیا جائے، دو سال پہلے کسی خفیہ ادارے نے تسلیم کیا تھا کہ میرا شوہر ان کے پاس ہے لیکن تاحال واپس نہیں کیا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ سجاد حسین جہادی تنظیموں کے ساتھ کام کرتا تھا کیا آپ نے کبھی انہیں روکا یا پوچھا؟ عدالت نے سجاد حسین سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی کے لئے جے آئی ٹی اجلاس اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے شہریوں کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری رکھنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے وزارت دفاع کو تمام ایجنسیوں اور حراستی مراکز سے دوبارہ رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

تاریخی “گدان “خیمہ طرز بلوچستان اسمبلی کو زمین بوس کرنے کی تیاری مکمل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کا تاریخی "گدان "خیمہ طرز بلوچستان اسمبلی کو زمین بوس کرنے کی…

3 hours ago

کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی

کراچی(قدرت روزنامہ) پریمیئم نمبر پلیٹس نیلامی میں شہری نے 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ…

3 hours ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

پولیو مہم کےدوران 9 لاکھ 51 ہزار 48 بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے…

3 hours ago

چاہت فتح علی خان اور اداکار دھرمیندر کی فیملی کا تعلق، حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر اداکار دھرمیندر کی پوری فیملی کی تصویر اپلوڈ کی گئی تھی ممبئی(قدرت…

3 hours ago

محمد شامی سے شادی کی افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا نے خوشخبری سنا دی

ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے ممبئی(قدرت روزنامہ)ثانیہ…

3 hours ago

نواز الدین کی 9 سال بعد پاکستان کی مُنی سے ملاقات، اداکار مُنی کو دیکھ کر حیران

انسٹاگرام پر موجود ویڈیو میں نواز الدین صدیقی کو ایک تقریب میں کھانے کی ٹیبل…

4 hours ago